31 مئی ، 2013
لاہور…نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا اختیار میاں نواز شریف کو دے دیا ہے ،اگر ہمیں اس حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی تو اُسے پورا کریں گے۔لاہور میں ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف سے بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کے بعد کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں یہ تو طے ہے کہ ن لیگ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی پر مشتمل تین جماعتی اتحادی حکومت بنے گی،اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے قائد ایوان کے لئے اُن کا نام لیا ہے اور ہماری جماعت نے اس حوالے سے اختیار میاں نواز شریف کو دے دیا ہے، اگر میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اُنہیں چنا توہ وہ ذمہ داریاں اُٹھانے کے لئے تیار ہیں۔