31 مئی ، 2013
اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔تحریک التواء حاجی عدیل ،زاہد خان،افراسیاب خٹک،شاہی سید اور امر جیت کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آنے سے قبل مشکل فیصلے نگراں حکومت سے کرا رہی ہے۔