پاکستان
31 مئی ، 2013

تھرپارکر: این اے 229 اور 230 پرپولنگ کے تمام انتظامات مکمل

تھرپارکر: این اے 229 اور 230 پرپولنگ کے تمام انتظامات مکمل

تھرپارکر…تھرپارکرمیں قومی اسمبلی کے دوحلقوں کیلئے47 پولنگ اسٹیشنوں جبکہ کشمورمیں سندھ اسمبلی کے 3پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کل ہوگی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 مٹھی ڈیپلو کے 4 اور حلقہ این اے 230 ننگرپارکر چھاچھرو کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر 11مئی کوعام انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر چھیننے اور جلائے جانے کے بعد یہاں کے نتائج روک دیئے گئے تھے۔جس کے بعد ان حلقوں میں یکم جون کودوبارہ پولنگ کا اعلان کیاگیاتھا۔ کل دوبارہ ہونے والی پولنگ کے تمام انتظامات پاک فوج کے حوالے کئے گئے ہیں۔این اے229پر پیپلزمسلم لیگ کے ارباب توگاچی اور پیپلزپارٹی کے شیرمحمدبلالانی جبکہ حلقہ این اے230پر پیپلزپارٹی کے پیرنور محمدشاہ جیلانی اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پی ایس 17کشمورپرگیارہ مئی کو جھگڑوں اور مبینہ دھاندلیوں کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے 3پولنگ اسٹیشنوں پر یکم جون کو پولنگ کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزید خبریں :