31 مئی ، 2013
اسلام آباد…تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کہتی ہیں کہ ان کی صوبائی حکومت کو شک ہوا کہ نیٹو سپلائی میں اسلحہ جا رہا ہے تو وہ اسے روکنے کا حق رکھتی ہے۔اسلام آباد میں جیو نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھاکہبد قسمتی سے ہم مرکز میں اقتدار میں نہیں تو یہ دفاع اور کارجہ پالیسی کے ایشوز ہیں،لیکن یہ ضرور ہے کہ نیٹو سپلائی لائن کو چیک ضرور کر سکتے ہیں،اگر ہتھیار جا رہے ہیں تو یہ ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اسے روکیں۔نئی حکومت بننے کے موقع پر امریکا نے ڈرون حملہ کر کے اتحادی نہیں دشمن ہونے کا سگنل دیا ہے،ہم ڈرونز کے خلاف قرارداد لائیں گے،ہماری قرارداد میں امریکا سے سخت الفاظ میں کہا جائے گا کہ وہ ڈرون حملے روکے،اگر اس کے باوجود امریکا نے ڈرون حملہ کیا تو حکومت سے جوابی کارروائی کے لئے کہا جائے گا۔