پاکستان
31 مئی ، 2013

ڈرون حملے ملکی خود مختاری اوریواین چارٹر کی خلاف ورزیاں ہیں، نوازشریف

ڈرون حملے ملکی خود مختاری اوریواین چارٹر کی خلاف ورزیاں ہیں، نوازشریف

اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پاکستان میں حالیہ امریکی ڈرون حملے پر سخت تحفظات اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ نہ صرف ملکی خود مختاری بلکہ عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی بھی خلاف ورزی ہے۔مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف کے ایک قریبی ساتھی نے امریکی ناظم الامور کو ڈرون حملے پر تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان تحفظات میں نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوباما کی تقریر کے فوری بعد ڈرون حملہ افسوس ناک ہے ، حالانکہ صدر اوباما نے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال میں حد درجہ احتیاط اور خبردار کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرانے کی بات کی تھی۔ نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان یک طرفہ اقدامات کے بجائے با معنی مشاورت اور تعاون قائم ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :