پاکستان
31 مئی ، 2013

ڈرون حملے کا مقصد طالبان سے مذاکراتی عمل کو روکنا تھا، منور حسن

ڈرون حملے کا مقصد طالبان سے مذاکراتی عمل کو روکنا تھا، منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ حالیہ امریکی ڈرون حملے کا مقصد طالبان سے مذاکرات کے عمل کو روکنا تھا۔ منصورہ لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ امریکا نے عین اس وقت ڈرون حملہ کیا جب طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع ہونے والا تھا۔ اس حملے کا مقصد مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا۔ منور حسن کاکہناتھا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا تو نو منتخب حکومتوں کے دعووٴں کی نفی ہو گی۔ انہوں نے ایک بارپھر فاٹا اور کراچی میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :