پاکستان
31 مئی ، 2013

ابھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا ،خورشید شاہ

ابھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا ،خورشید شاہ

اسلام آباد… پیپلز پارٹی کے رہ نما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ابھی ان کی جماعت نے وزرت عظمیٰ کے لیے امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا ،مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگا تو غور کریں گے ، نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد پارلیمانی پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی۔ خورشید شاہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 45 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی اپنا وزیراعظم تو نہیں بنا سکتی لیکن اپنا امیدوار لانا پارلیمانی روایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے ووٹ مانگنے کے لیے رابطہ نہیں کیا ، اگر رابطہ کیا تو پیپلز پارٹی غور کرے گی۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی جانب سندھ کے ووٹ کو روایتی اور خیبر پختوانخواکے ووٹ کو جذباتی کہنا زیب نہیں دیتا ، قومی لیڈر ایسی بات کرے تو خطرناک ہوتا ہے۔

مزید خبریں :