پاکستان
31 مئی ، 2013

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بورڈ افس کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ، جن لاشیں عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئیں تاہم ورثہ لاشیں بغیر کسی کارروائی کے لے گئے جبکہ بعض افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے خاتون کی بوری بند لاش ملی۔ کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوا، منگھوپیر سے ایک شخص کی 2 روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ، جبکہ بنارس کالونی ندی سے 4 سالہ بچی کی 2 دن پرانی لاش ملی ہے ۔ سچل گوٹھ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا۔ جوہر کمپلیکس کے قریب پیٹرول پمپ پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

مزید خبریں :