صحت و سائنس
09 مارچ ، 2012

خیبر پختونخوا میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پشاور … خیبر پختونخوا میں گردوں کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس میں زیادہ تعداد شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی ہیں۔ ماہر امراض پروفیسر ڈاکٹر اختر علی شاہ نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختونخوا میں سالانہ 100 سے 150 افراد کے گردے ناکارہ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض میں مبتلا افراد میں گردے کی بیماری بڑھنے کے خطرات زیادہ ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشاب کی رنگت میں تبدیلی اور جھاگ کا پیدا ہونا گردے کی بیماری کی علامات میں سے ہیں۔ ڈاکٹر اختر علی شاہ نے کہا کہ اس مرض پر قابو پانے کیلئے عوام میں شعور اور آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :