01 جون ، 2013
لاہور…کفایت شعاری کا عملی نمونہ ،مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکنِ پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین موٹرسائیکل پرسوارہوکر حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے پنجاب اسمبلی کے باہرکفایت شعاری کاقابلِ تقلید عملی نمونہ اس وقت دیکھنے کو ملا،جب شکرگڑھ کے صوبائی حلقہ پی پی133سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن اسمبلی مولانا غیاث الدین موٹرسائیکل پر بیٹھ کر حلف اٹھانے آئے،مولانا غیاث الدین کاکہناتھاکہ وہ ارکانِ اسمبلی اور قوم کو کفایت شعاری کا پیغام دینا چاہتے ہیں کیونکہ کفایت شعاری کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔