01 جون ، 2013
پشاور…الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ این اے 46کے 21پولنگ اسٹیشنز پر 5جون کو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ این اے 38میں امن وامان کے قیام کے بعد انتخابات ہوں گے۔پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا سونوخان بلوچ نے بتایا کہ خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے 46کے اکیس پولنگ اسٹیشنز پر پانچ جون کو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ این اے 38پر انتخابات امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث نہیں کروائے گئے تھے۔ جیسے ہی امن قائم ہوا۔ وہاں انتخابات کرائے جائیں گے۔