پاکستان
01 جون ، 2013

پیپلزپارٹی کی بیگم بیلم حسنین بذریعہ قرعہ اندازی رکن قومی اسمبلی بن گئیں

پیپلزپارٹی کی بیگم بیلم حسنین بذریعہ قرعہ اندازی رکن قومی اسمبلی بن گئیں

لاہور…پیپلزپارٹی کی رہنمابیگم بیلم حسنین قسمت کی دھنی نکلیں،جوپنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پرقومی اسمبلی کی رکن بن گئیں۔ان کے انتخاب کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا۔ان کی مدِ مقابل ق لیگ کی تنزیلہ عامر چیمہ ناکام رہیں۔پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ق کے ووٹ برابرہونے پرپنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کیلئے ایک مخصوص نشست کافیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کرنا پڑا،پیپلزپارٹی کی امیدوار بیگم بیلم حسنین اور ق لیگ کی تنزیلہ عامرچیمہ مد مقابل تھیں،الیکشن کمشنرپنجاب آفس میں قرعہ اندازی ہوئی،جس میں قرعہ بیگم بیلم حسنین کے نام نکلااور وہ رکن قومی اسمبلی بن گئیں،پیپلزپارٹی کے رہنما عزیز الرحمن چن کااس موقع پر کہناتھا کہ جو بھی فیصلہ ہواجمہوریت کے حق میں ہوا۔

مزید خبریں :