09 مارچ ، 2012
پشاور … امریکی ماہرین کے تعاون سے خیبرپختونخوا پولیس کے 20 افسروں نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے کیسز میں تفتیشی تربیت مکمل کرلی ہے۔ تفتیشی تربیت 7 مہینے جاری رہی، جس میں پولیس افسروں کو تفتیش کے جدید طریقہٴ کار سے آگاہ کیا گیا۔ کورس کے اختتام پر پشاور پولیس لائنز میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کواسناد دی گئیں۔ اس موقع پر خطاب میں امریکا میں محکمہ پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کے لئے مشیر کے فرائض انجام دینے والے جان پکٹ کا کہنا تھا کہ تفتیشی پروگرام کا مقصد خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف تفتیشی ٹریننگ فراہم کرنا تھا تاکہ صوبہ سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جاسکے ۔