پاکستان
09 مارچ ، 2012

کراچی :واٹرٹینکرزکا احتجاج،شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام

کراچی…کراچی میں واٹرٹینکرزایسوسی ایشن نے ہائیڈرینٹس بند کیے جانے کیخلاف شارع فیصل پراحتجاج کیا،جس کے باعث شدیدٹریفک جام ہوگیا۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈسیوریج بورڈ نے بے پناہ عوامی اور صنعتکاروں کی شکایات کی بنیاد پر قانونی ہائیڈرنٹس بند کئے۔کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے قانونی ہائیڈرینٹس بند کئے جانے کے خلاف واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے تحت ڈرائیورز نے ٹینکرز کے ہمراہ کالا پل سے احتجاج شروع کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے متعدد واٹر ٹینکرز شارع فیصل کارساز کے نزدیک واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کے کھڑے کر کے دھرنا دیا ۔ احتجاجی ڈرائیورز کا مطالبہ ہے کہ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے اس اقدام سے ان کا روبارتباہ ہو رہا ہے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ احتجاج کے باعث شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اور دفاترسے گھروں کو واپس لوٹنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ہائیڈرینٹس بند کرنے کا اولین مقصد شہریوں کو نل کے ذریعے پانی فراہم کرنا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہائیڈرنٹس سے مطلوبہ ریونیو بھی جمع نہیں کروایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ریونیو متاثر ہو رہا تھا۔

مزید خبریں :