پاکستان
09 مارچ ، 2012

استنبول کے مئیر کو 21 توپوں کی سلامی نہیں دے سکتے، وزارت دفاع

استنبول کے مئیر کو 21 توپوں کی سلامی نہیں دے سکتے، وزارت دفاع

اسلام آباد … وزارت دفاع نے حکومت پنجاب کی درخواست پر استنبول کے مئیر کی پاکستان آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دینے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے میئر استنبول کی آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دینے کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھا، جس پر وزارت دفاع نے ایسا کرنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت دفاع کا موٴقف ہے کہ پروٹوکول بلیو بک کے تحت سلامی صرف صدر اور وزیراعظم کو دی جا سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان پرویز رشید نے کہا ہے کہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو میئر استنبول کی آمد پر خط ضرور لکھا ہے تاہم سلامی کانہیں کہا۔ ایئر پورٹس وفاقی حکومت کے تحت ہوتے ہیں اس لئے صرف انہیں خط لکھ کرمیئر کی آمد سے آگاہ کیا گیا، پنجاب پولیس کا دستہ میئر استنبول کو لاہور پہنچنے پر انہیں سلامی دے گا۔

مزید خبریں :