دنیا
02 جون ، 2013

امریکا : طوفانی بگولوں اور سیلاب سے2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

امریکا : طوفانی بگولوں اور سیلاب سے2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

نیویارک…امریکا میں طوفانی بگولوں اور سیلاب سے2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، اوکلاہوما شہر میں جمعے کی شب آنے والے طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور ژالہ باری نے بھی آلیا،۔ مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے ، اوکلاہوما شہر میں 11 افرا دہلاک ہیں ،جبکہ میزوری حکام نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، مقامی میڈیا کے مطابق مختلف اسپتالوں میں100 سے زائد زخمی زیرعلا ج ہیں۔ ابھی دو ہفتے قبل ہی اوکلا ہوما شہر کے نواحی علاقے مْور میں چلنے والے ایک بڑے طوفانی بگولے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔

مزید خبریں :