پاکستان
09 مارچ ، 2012

پنجاب یونیورسٹی میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف طلباء کا مظاہرہ

لاہور … جامعہ پنجاب کے طلباء نے یونیورسٹی میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف نیو کیمپس پل پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے، انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ رکیں تو وہ پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر احتجاج کریں گے۔ احتجاج کے باعث نیو کیمپس پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔

مزید خبریں :