09 مارچ ، 2012
اسلام آباد … شمالی علاقہ جات، کوئٹہ ،قلات ڈویژن اور بعض بالائی علاقے ایک بار پھرسے سردی کے زیر اثر آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض بالائی علاقوں میں حالیہ بارش سے خنکی بڑھ گئی ہے۔ قلات اور استور منفی 6 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے، جبکہ کوئٹہ ،کالام منفی 4 ، اسکردو اور راولا کوٹ منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور مری میں دوسرے روز بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد پر ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 ڈگری، پشاور 5، لاہور 9 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری رہا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان اور ہزارا ڈویژن میں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔