پاکستان
03 جون ، 2013

پیپلز پارٹی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ہماری حمایت کریگی،خواجہ سعد رفیق

 پیپلز پارٹی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ہماری حمایت کریگی،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد… خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ہمارے امیدواروں کی حمایت کرے گی،قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہپی پی نے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کیلئے اپنے امیدواروں کے کاغذات واپس لے لئے ہیں ۔ ن لیگ کے راہنما نے سندھ کے حوالے سے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو اپنی حکومت بنانے میں کسی سہارے کی ضرورت نہیں، جبکہ خصوصاً کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہکراچی کے شہری خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں،کراچی کی صورت حال بہت خراب ہے،لہٰذا تقرریاں میرٹ پر کی جا ئیں گی۔ڈرون حملوں پر ان کا موقف تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت کے خلاف ہیں۔

مزید خبریں :