03 جون ، 2013
لاہور…نو منتخب پنجاب اسمبلی کا اجلاس جا ری ہے جس میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے #ووٹنگ کا آغاز شروع ہو گیا ہے ،پنجاب اسمبلی میں رائے شماری کے لیے 2 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔اسپیکر کے انتخاب میں سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والے شہباز شریف تھے،جنہوں نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد فرداٍ فرداً اراکین پنجاب اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ن لیگ کے رانا محمد اقبال اسپیکر، سردار شیرعلی گورچانی ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدوارہیں جبکہ تحریک انصاف کے راجا راشد حفیظ اور ق لیگ کے سردار وقاص امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے مقابلے میں شرکت نہیں کر رہی۔