03 جون ، 2013
اسلام آباد…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سب اہم عہدے لاہور کو دیئے جارہے ہیں تو پھر صدر بھی لاہورسے لے آئیں ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے میڈیا سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا ۔