03 جون ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے رانا محمد اقبال نے پنجاب اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا بھی حلف اٹھالیا ہے۔نو منتخب اسپیکر سے رانا مشہود نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سے حلف لیا۔رانامحمد اقبال دوسری مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو ئے ہیں انہوں نے 332 میں سے297ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابل تحریک انصاف کے راشد حفیظ کو35ووٹ ملے۔