03 جون ، 2013
کوٹلی … کوٹلی آزاد کشمیر کا نوجوان اس وقت مشکل میں پڑگیا جب وہ دریائے پونچھ میں نہاتے ہوئے اچانک تیز لہروں میں بہہ گیا۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں دریائے پونچھ کی تند و تیز لہروں میں نوجوان بہہ گیا، نوجوان گرمی سے تنگ آکر دریا میں نہانے آیا تھا لیکن دریا کی غضب ناک موجوں نے اس کے قدم اکھاڑ دیئے، کسی سہارے کی تلاش تھی لیکن ٹکرا گیا ایک بڑے پتھر سے اور یہی پتھر اس کی زندگی کی نوید بن گیا۔ موت کے خوف سے بے حال نوجوان پتھر پر چڑھ گیا اور مدد کیلئے پکارا۔ لوگ جمع ہوگئے ، ریسکیو اہل کار بھی آگئے لیکن غیر تربیت یافتہ ہونے کے سبب دریا میں اترنے سے کتراتے رہے۔ بالآخر مقامی لوگ ہی ٹیوب اور رسے کی مدد سے تیز موجوں کا مقابلہ کرتے نوجوان تک پہنچے اور اسے بحفاظت کنارے تک لے آئے۔