پاکستان
03 جون ، 2013

ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی ثمینہ بیگ پاکستان پہنچ گئیں، شاندار استقبال

ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی ثمینہ بیگ پاکستان پہنچ گئیں، شاندار استقبال

اسلام آباد … پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد نیپال سے واپس وطن پہنچ گئیں، اسلام آباد میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ثمینہ بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کو موقع دیا جائے تو کھیلوں میں نام پیدا کرسکتی ہیں۔ ثمینہ بیگ اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں تو وزیراعلٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ثمینہ بیگ نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو موقع دیا جائے تو کھیلوں میں نام پیدا کرسکتی ہیں۔ ثمینہ بیگ نے کہا کہ حکومت نے ان کی سرپرستی نہیں کی بلکہ خاندان والوں نے ان کی مدد کی، اس تعاون کی وجہ سے انہیں کامیابی ملی۔ ثمینہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 50 دن میں ماوٴنٹ ایورسٹ کی چوٹی سرکی۔

مزید خبریں :