پاکستان
03 جون ، 2013

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کل تک جمع ہوں گے

 وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کل تک جمع ہوں گے

اسلام آباد … وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کل تک جمع کرائے جاسکیں گے، انتخاب بدھ کو قومی اسمبلی کرے گی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم کیلئے کاغذات نامزدگی کل (منگل کی) دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، جن کی جانچ پڑتال 3 بجے کی جائے گی۔ نئے وزیر اعظم کا انتخاب بدھ کو دن 11 بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا، وزیر اعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے نہیں بلکہ ایوان کی تقسیم کے ذریعے ہوگا۔ ہر امیدوار کیلئے ایک لابی بنائی جائے گی اور اس امیدوار کو ووٹ دینے والے ارکان اس لابی میں چلے جائیں گے، ارکان کی گنتی کے بعد اسپیکر نتائج کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :