03 جون ، 2013
کراچی …کراچی میں رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والی پہلی مریضہ دم توڑ گئی ،جبکہ اب تک ڈینگی سے کراچی میں 190 سے زاید افراد رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق ڈینگی سے مرنے والی بیس سالہ عالیہ 25 مئی کو عباسی شہید اسپتال میں داخل کی گئی تھی جو دوران علاج چل بسی۔کراچی میں اب تک 190 سے زاید افراد ڈینگی میں رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اندرون سندھ دس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔