05 جون ، 2013
اسلام آباد… گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کی طلب بھی 16ہزار 600میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہوگیاہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12ہزار 150میگاواٹ جبکہ طلب 16ہزار 600میگاواٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 450میگاواٹ ہے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔