06 جون ، 2013
اسلام آباد…افغان صدر حامد کر زئی نے نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے وزیر اعظم منتخب ہو نے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں نے دیگر دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔حامد کرزئی نے نواز شریف کو دورہ افغانستان کے دورے کی بھی دعوت دی جسے نواز شریف نے قبول کر لیاہے۔نواز شریف نے مبارک باد کے ٹیلی فون پرحامد کرزئی کا شکریہ بھی ادا کیا۔