پاکستان
06 جون ، 2013

اسٹیل ملز کی نج کاری کیخلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد

اسٹیل ملز کی نج کاری کیخلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کیخلاف حکومت کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی ہے۔سپریم کورٹ نے 23 جون 2006 کو پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کالعدم قرار دے دی تھی جس کے خلاف وفاقی حکومت نے عدالت میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی ،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج سماعت کی ، وفاق کے وکیل نے استدعا کی کہ انہیں ابھی ہدایات لینی ہیں، مزید مہلت دی جائے ، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ سات سال سے کیس التواء کا شکار ہے ، مزید مہلت نہیں د ی جا سکتی، بعد میں عدالت نے نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔

مزید خبریں :