06 جون ، 2013
پشاور…پشاورہائیکورٹ نے واپڈاکے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے گورنر،چیئرمین پیسکو اورشمالی وجنوبی وزیرستان کے پولٹیکل ایجنٹس کوآخری وارننگ جاری کردی۔چیف جسٹس دوست محمدخان اورجسٹس روح الامین پرمشتمل پشاورہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے واپڈاکے آٹھ مغوی اہلکاروں کی کئی ماہ گزرنے کے باوجود عدم بازیابی کوحکومت اورمتعلقہ اداروں کی نااہلی قراردیا اوراحکامات جاری کئے کہ انتظامیہ اورحکومت واپڈااہلکاروں کی بازیابی ممکن بنانے کے عدالتی احکامات پرکوئی کاروائی نہیں کی۔اب گورنرخیبرپختونخوا،پیسکوچیف ایگزیکٹیواورشمالی وجنوبی وزیرستان کے پولٹیکل ایجنٹس کوآخری وارننگ دی جاتی ہے کہ اگلی پیشی تک مغویوں کی بازیابی کوممکن بنائیں ۔انہوں نے گورنرسیکرٹریٹ کوتین دنوں میں واقعے کی پیش رفت کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔