06 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کیلئے 6 وزارتوں کے قلمدان طے کرلئے گئے ،ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ اورچودھری نثار وزیر داخلہ ہوں گے،خواجہ آصف وزیر پانی و بجلی،شاہد خاقان عباسی کو وزارت پٹرولیم کا قلمدان دیا جائیگا، جبکہ پرویز رشیدوزیر اطلات و نشریات اور طارق فاطمی مشیر وزارت خارجہ ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم وفاقی وزرا کی حلف برداری کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائینگے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔