پاکستان
06 جون ، 2013

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں حکومت سازی پر معاملات تعطل کا شکار

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں حکومت سازی پر معاملات تعطل کا شکار

پشاور…خیبر پختون خوا میں جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان حکومت سازی کا معاملہ بدستور تعطل کا شکار ہے۔ وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندورنی اختلافات کے باعث تاحال خیبر پختون خوا کابینہ کے مزید وزاراء کافیصلہ نہیں ہو سکا۔پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان خیبر پختون خوا میں حکومت سازی کا معاہدہ طے پایا ہے۔جماعت اسلامی سے اتحاد کیلئے طے شدہ فارمولے کے تحت تحریک انصاف نے تعلیم ،خزانہ اور زکواة وعشر کی وزارت دینے کا وعدہ کیا تھا،تاہم دونوں اتحادیوں کے درمیان محکمہ تعلیم کا قلمدان اختلاف کی بنیاد بن گیا۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت وزارت تعلیم کسی صورت جماعت اسلامی کو دینے پر رضامند نہیں جبکہ جماعت اسلامی بھی وعدے پر ہر حال میں عملدرآمد چاہتی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں اندرونی طور پر وزارتوں کی تقسیم پر گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں کئی ممبران نیوزارت نہ ملنے کی صورت میں مشیر کا عہدہ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک وزارتوں کااعلان اگلے ہفتے تک موخر کرنے کاپہلے ہی کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق فیصلہ پی ٹی آئی اپنی کابینہ کا اعلان جماعت اسلامی کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد ہی کرے گی۔

مزید خبریں :