پاکستان
06 جون ، 2013

گوجرانوالہ :نشے کے عادی شوہر نے بیوی اور بچے پر تیزاب پھینک دیا

گوجرانوالہ :نشے کے عادی شوہر نے بیوی اور بچے پر تیزاب پھینک دیا

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں نشے کے عادی شوہر نے مبینہ طور پر پیسے نہ دینے پر بیوی اور بچے پر تیزاب پھینک دیا،ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ میاں سانسی روڈ کے ایک گھر میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی سے پیسے مانگے، بیوی کے پیسے نہ دینے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ تیزاب سے خاتون اور اس کا 6سالہ بچہ بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،جہاں خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ خاتون 6بچوں کی ماں ہے اورگھروں میں کام کرتی ہے،پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :