06 جون ، 2013
ملتان…ملتان کے خونی برج روڈ پر پاور لومز ایسوسی ایشن کی جانب سے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی اور میپکو حکام کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اور ہزاروں مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں جن کے گھر فاقوں تک کی نوبت آ گئی ہے انہوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پائیں۔