پاکستان
06 جون ، 2013

سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں بھرتی پر پابندی عائد

سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں بھرتی پر پابندی عائد

کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تمام صوبائی محکموں میں بھرتی پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فوری طور پر سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں ملازمتوں کی بھرتی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :