06 جون ، 2013
پشاور … پشاور کے علاقے میوڑہ دھماکے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ داوٴد زئی کے قریب میوڑہ میں اس وقت دھماکا ہوا جب پولیس اہلکار پیدل گشت کررہے تھے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 اہلکار راستے میں دم توڑ گئے۔