06 جون ، 2013
واشنگٹن … امریکا نے پاکستان میں بم بنانے والے القاعدہ کے شدت پسند عبدالحامد المصلی کو شناخت کرلیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیا ن کے مطابق القاعدہ کے شدت پسند عبدالحامد المصلی کا تعلق لیبیا سے ہے۔ عبدالحامد المصلی کو حمزہ الدرناوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ الیکٹرونکس اور دھماکا خیز مواد کا پاکستان میں ماہر بتایا گیا ہے۔ پاکستان میں عبدالحامد المصلی القاعدہ کیلئے کام کرتا ہے جبکہ اس کا ٹھکانہ وزیرستان کا سرحدی علاقہ ہے۔ عبدالحامد المصلی القاعدہ کیلئے لوگوں کو بھرتی بھی کرتا ہے اور عسکری تنظیم میں بم بنانے اور ملڑی کمیٹی میں اہم رکن کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکا نے عبدالحامد المصلی اور اس کی تنظیم سے امریکی اداروں اور شہریوں کو لین دین کی پابندی بھی عائد کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد بنانے کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے امریکا پرعزم ہے اور یہ پابندی اس سلسلے کی کڑی ہے۔