پاکستان
06 جون ، 2013

آئی ایس آئی پر بھارتی الزام بے بنیاد ہے، پاکستانی ہائی کمیشن

دہلی …بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے آئی ایس آئی پر سکھوں کو تربیت دینے کا بھارتی الزام بے بنیاد اور غیر ضروری قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پریس اتاشی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، وزیراعظم نوازشریف بھی اس کا واضح اظہار کرچکے ہیں ، بیان کے مطابق یہ بات انتہائی اہم ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا ماحول پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ قریبی پڑوسی کی حیثیت سے تمام مسائل تعمیری مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں جس کے لئے سرکاری طریقہء کار موجود ہے۔ اس سے پہلے بھارتی وزیرداخلہ نے دعوی کیا تھا کہ آئی ایس آئی بھارت میں بدامنی کے لئے سکھ عسکریت پسندوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید خبریں :