پاکستان
06 جون ، 2013

عوام شب معراجپر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کریں،ثروت اعجاز

کراچی …پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شب معراج کی مبارک موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کریں۔ سنی تحریک کے قائد نے کہا کہ آج کی رات نہایت مبارک رات ہے۔ عوام پاکستان کی سلامتی اوراندرونی امن و امان کے لئے خصوصی دعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ بیگناہ کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔ مصلحت کی پالیسی ترک کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائی جائے۔کارکنوں کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

مزید خبریں :