پاکستان
07 جون ، 2013

کراچی: کیماڑی میں تیزرفتار ٹرک ٹریلر سے ٹکراگیا،3زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے کیماڑی میں تیزرفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکرانے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ گیا،حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ٹاوٴر سے کیماڑی کی جانب سے جاتے ہوئے تیز رفتار لوڈنگ ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا،اور دونوں سڑکوں کی درمیانی فٹ پاتھ پر چڑھ گیا،جس کے برابر سے گزرنے والے ٹریلر بھی حادثے کی زد میں آگیا،ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک اور ٹریلر کو ابھی تک ہٹایا نہیں جاسکا ہے۔

مزید خبریں :