پاکستان
07 جون ، 2013

پشاورمیں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور…پشاورمیں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکوں پر اضافی نفری تعینات ہے۔ حساس مقامات، بازاروں اور جامع مساجد پر بھی پولیس اہلکارالرٹ ہیں۔ صدر بازار کو جانے والے راستے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیل ہیں۔ پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :