پاکستان
07 جون ، 2013

پاک فرانس تعاون میں اضافے کے لیے پیرس میں سیمینار منعقد

پاک فرانس تعاون میں اضافے کے لیے پیرس میں سیمینار منعقد

پیرس… رضا چوہدری…پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ فرانس حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کرنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جن۔ذرائع کے مطابق سارسل کے میئر اور فرانس اسمبلی کے رکن فانسواپاپینوں کو فرانسیسی حکومت کی طرف سے پاکستانی امور کے متعلق نمائندہ خصوصی مقرر کیا جارہا ہے ۔فرانس میں پاکستان سفیر غالب اقبال نے فرانس میں تعیناتی کے بعد سے پاکستان اور فرانس کے درمیان بہتر اور قریبی تعلقات قائم کرنے کے علاوہ فرانسیسی بیوروکریسی اور اداروں میں پاکستان اور پاکستانیوں کا امیج بہتر بنانے کیلئے سفارت خانہ میں ایک سیمینارکا اہتمام کیا تھا جس میں فرانس کے اعلیٰ بیوکریٹ نے بھر پور شرکت کی تھی جس دوران سفیر پاکستان نے سوالوں کے جواب دے کر بعض ابہام کو دور کرنے کی کوشش کی۔

مزید خبریں :