10 مارچ ، 2012
مونٹریال … دنیا بھر میں نیوز رپورٹرز سب سے پہلے اور بہتر خبر کی جستجو میں ہمیشہ جوش میں نظر آتے ہیں جو بعض اوقات انھیں مہنگا بھی پڑ جاتا ہے ۔ ایسا ہی ہوا اس کینیڈاکے نیوز رپورٹر کے ساتھ جو ہاتھ میں مائیک تھامے لائیو پروگرام کے دوران ایک ماہرِ قانون سے خبر جاننے کیلئے اپنی دھن میں مست آگے دیکھے بغیر چلتا جارہاتھا کہ اس کا سَر سامنے لگے کھمبے سے اس شدت سے ٹکرایا کہ اس کی چیخیں ہی نکل گئیں۔ اس حادثے کے بعد یہ جوشیلا رپورٹر زخم کی تکلیف کے باعث بقیہ رپورٹنگ کر نے کے قابل نہ رہا اور خود ہی خبر بن گیا۔ اسے لئے تو کہتے ہیں جوش کے ساتھ ہوش کی بھی ضرور ت ہو تی ہے۔