10 مارچ ، 2012
پیرس… این جی ٹی… فرانس کی ایک گاڑی ساز کمپنی نے اپنے شو روم میں فرانسیسی صدور کے زیرِ استعمال رہنے والی گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کردی ہیں۔اس نمائش میں 1954سے1959تک فرانس کی صدارت کرنے والے رین کوٹی سے لیکر موجودہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے زیرِ استعمال رہنے والی پُرتعیش اور نایاب گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔