09 جون ، 2013
کراچی… کراچی کے علاقے صدر میں نجی بینک میں چوری کی سی سی ٹی وی وڈیو جیو نیوز کو مل گئی۔ یہ مناظر ہیں جمعرات اور جمعہ کی رات کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ کے جہاں رات گئے کچرا چننے والے تین افرادبینک کی تجوری کھولنے کی کوشیش کررہے ہیں۔ یہ کوشش بھی کامیاب نہ ہوئی تو لاتیں بھی چلا ئیں۔پھر کوشش ناکام ہو گئی۔ اناری چور کسی ماہر کو ساتھ نہیں لائے تھے۔ 10 منٹ سے زیادہ منٹ گزرنے کے بعد بھی تجوری کھل نہ سکی۔یہ کوشش کامیاب نہیں ہوئی تو چلتے چلتے ایل سی ڈی ہی لے کر چلتے بنے۔شاید اسی لیے کہتے ہیں۔جس کا کام اسی کو ساجھے۔واقعہ کا مقدمہ درج اور وڈیو ہاتھ میں ہے۔دیکھئے ملزمان کب پکڑے جاتے ہیں۔