پاکستان
09 جون ، 2013

پنجاب : نئی حکومت کے ساتھ ہی محکمہ پولیس تبادلوں کی زد میں آگیا

پنجاب : نئی حکومت کے ساتھ ہی محکمہ پولیس تبادلوں کی زد میں آگیا

لاہور…پنجاب میں نئی حکومت بنتے ہی محکمہ پولیس بھی تبادلوں کی زد میں آ گیا،چودھری شفیق سی سی پی او لاہور، رائے طاہر ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کر دیے گئے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے تحت سی سی پی او لاہور کی ذمہ داریاں چودھری شفیق کے حوالے کر دی گئیں ۔اس سے پہلے وہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن رہ چکے ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب رائے طاہر کو ڈی آئی جی آپریشنز کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔دونوں افسروں کو فوری طور پر نئے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت کر دی گئی ،،آئی جی پنجاب کیلیے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جا سکا ۔اس منصب کے لیے ڈائریکٹر آئی بی خورشید بخاری،کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ملک احمد رضا طاہر اور ایڈیشنل آئی جی ناصر درانی کے نام وفاق کو بھجو ا دیے گئے۔

مزید خبریں :