پاکستان
09 جون ، 2013

کراچی : پٹیل پاڑہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق

کراچی : پٹیل پاڑہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے سے ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ کراچی میں آج پھر دہشت گردی، پٹیل پاڑہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ نشانہ بنے تین پولیس اہلکار فائرنگ کرنے والے گھات لگائے بیٹھے تھے ۔یہ واقعہ آج دس بجے کے قریب پیش آیا ، جب پٹیل پاڑہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے تینوں اہلکار پی آئی بی کالونی کے تھانے میں تعینات تھے ، ایس ایس پی جمشید ٹاوٴون عثمان باجوہ کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ، فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :