پاکستان
09 جون ، 2013

کراچی : فائرنگ وپر تشدد واقعات، 2پولیس اہلکار سمیت 8افراد جاں بحق

کراچی : فائرنگ وپر تشدد واقعات، 2پولیس اہلکار سمیت 8افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو پولیس اہلکاروں، آٹھ سالہ بچی سمیت 8 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔لیاری کے علاقے بہار کالونی سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔لیاری ہی کے علاقے گبول پارک کے قریب پھینکے جانے والے دستی بم سے دس افراد زخمی ہوئے تاہم دوران علاج آٹھ سالہ بچی دعا اور نوجوان سجاد جاں بحق ہوگئے۔ ادھر لیاری ہی کے علاقے ہنگورہ آباد میں دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پٹیل پاڑہ میں فاطمہ بائی اسپتال کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سیکیورٹی پرمامور پی آئی بی تھانے کی وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اقبال اور امجد جاں بحق اور عامر شدید زخمی ہوگیا۔ صبح سویرے کورنگی الطاف نگر کے قریب خاتون کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش برآمد ہوئی اور گارڈن کے علاقے میں دھوبی گھاٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ رات سے اب مختلف واقعات میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں بالخصوص لیاری کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، کاروبارِ زندگی مفلوج اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

مزید خبریں :