دلچسپ و عجیب
10 مارچ ، 2012

امریکہ میں تیارکردہ کیک کار،جسے کھانا بھی ممکن ہے

امریکہ میں تیارکردہ کیک کار،جسے کھانا بھی ممکن ہے

نیویارک… امریکہ میں دوماہر شیفس نے دنیا کی تیز رفتار کیک کارتخلیق کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس کیک کوناصرف کار کی شکل میں تیار کیا گیا ہے بلکہ یہ 28 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑک پر چلائی بھی جاسکتی ہے۔اس کیک کار میں لگے ٹائروں،بریک اوراسٹیرنگ کے علاوہ اس کا 90فیصدحصہ کھایا جاسکتا ہے جسے مکمل تیاری کے بعد ایک بڑے مجمع کے سامنے چلا کر اس کا افتتاح کیا گیا۔اس کیک کار کیلئے خصوصی طورپر ان شیفس نے چاکلیٹ سے ایک ہیلمٹ بھی بنایاہے جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی تیز رفتار کیک کار کی حیثیت سے شامل کر لیا گیاہے۔

مزید خبریں :