پاکستان
09 جون ، 2013

جماعت اسلامی کے سراج الحق عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور روانہ

جماعت اسلامی کے سراج الحق عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور روانہ

لاہور…پاکستان تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان خیبرپختونخوامیں وزارتوں کی تقسیم پراختلافات ختم ہونے کاامکان پیداہوگیاہے، سینئروزیرسراج الحق عمران خان سے ملاقات کے لئے لاہورروانہ ہوگئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان خیبرپختونخوامیں وزارتوں کی تقسیم پرکئی دنوں سے جاری اختلافات چلے آ رہے تھے جس کے بعدجماعت اسلامی کے نائب امیراورسینئروزیرسراج الحق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بات چیت کے لئے لاہورروانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات سلجھانے کے لئے عمران خان کی درخواست قبول کرکے وزارت تعلیم سے دستبردارہونے کا عندیہ دیا ہے اورجماعت اسلامی کو تعلیم کے بجائے دوسری متبادل وزارت دی جائیگی۔سراج الحق لاہورمیں جماعت اسلامی کے امیرپروفیسرمنورحسن سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :